ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گھر میں ہیلی پیڈ بنوائیں گے جگن موہن ریڈی، نیشنل ہائی وے سے جڑے گا راستہ، 6 کروڑ جاری

گھر میں ہیلی پیڈ بنوائیں گے جگن موہن ریڈی، نیشنل ہائی وے سے جڑے گا راستہ، 6 کروڑ جاری

Fri, 28 Jun 2019 23:09:14    S.O. News Service

حیدرآباد، 28 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے تبھی سے اپنے فیصلوں کو لے کر وہ بحث میں بنے ہوئے ہیں۔ایک طرف تو وہ سابق وزیر اعلیٰ چندرابابونائیڈوکے گھر غیر قانونی حصہ گرا رہے ہیں، تو وہیں دوسری طرف وہ اپنے ہی گھر میں ہیلی پیڈ بنوا رہے ہیں۔آندھرا پردیش کی حکومت کی جانب سے ان کے گھر میں ہیلی پیڈ بنوانے کے لئے کل 1.89 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔مجموعی طور پر حکومت کی طرف سے 6.89 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، جن میں ہیلی پیڈ کے علاوہ سڑک اور بہت سے دوسرے حصوں پر کام کیا جائے گا۔آندھرا پردیش کے گنٹور میں جگن کی رہائش گاہ پر ہیلی پیڈ بنایا جانا ہے۔جاری کئے گئے نوٹ کے مطابق، 40 لاکھ روپے ہیلی پیڈ بنانے، 75 لاکھ روپے بیرکیڈنگ کرنے، 30 لاکھ روپے پولیس بیرک، 31 لاکھ روپے سیکورٹی عہدے اور 13 لاکھ روپے گارڈ روم کے لئے جاری کئے جا رہے ہیں۔یہ رقوم کے علاوہ 5 کروڑ روپے کی رقم اس راستے کو چوڑا کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے، جو نیشنل ہائی وے سے ان کے گھر کو جوڑے گا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں جگن موہن ریڈی نے سابق وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈوکی رہائش’پرجاویدکا‘ کو توڑنے کا حکم دیا تھا۔اس کے کچھ حصے کو توڑنے کا کام بھی شروع ہو گیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے رہائش گاہ کے اسی حصے کو توڑا گیا تھا، جہاں پر چندرا بابو نائیڈو اپنے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرتے تھے۔چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے گھر نہ توڑنے کی سفارش بھی گئی تھی، لیکن ریاستی حکومت نے ایسا نہیں کیا تھا۔اس سے پہلے بھی ریاستی حکومت چندرا بابو نائیڈو اور ان کے بیٹے کی سیکوریٹی میں کمی کی تھی۔


Share: